پاکستان
23 اپریل ، 2015

این اے 246: جعلی ووٹنگ پرپریزائیڈنگ آفیسر سمیت 4 افراد گرفتار

این اے 246: جعلی ووٹنگ پرپریزائیڈنگ آفیسر سمیت 4 افراد گرفتار

کراچی.........حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ایک پریزائیڈنگ اور دو اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز سمیت چار افراد جعلی ووٹنگ کے الزام میں پکڑے گئے ۔ رینجرز کے ڈيوٹی مجسٹریٹ نے ملزمان کو موقع پر ہی قید اور جرمانے کی سزا سنادی ۔ کراچی کے دہلی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن سے پریذائڈنگ آفیسر سید ماجد علی سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ رینجرز ترجمان کے مطابق دونوں افراد جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کررہے تھے ، ماجد علی کو تین ماہ جیل اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ دوسرے ملزم ریحان احمد کو چھ ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔ شریف آباد کے پولنگ اسٹیشن سے بھی ایک اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر جاوید صدیقی کو جعلی ووٹنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ اسی الزام میں غریب آباد میں ڈسپنسری پولنگ اسٹیشن سے بھی ایک خاتون اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر گرفتار کی گئیں ۔ رینجرز مجسٹریٹ نے دونوں کو موقع پر ہی قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

مزید خبریں :