23 اپریل ، 2015
کراچی.......امیر جماعت ِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات کو شفاف نہیں کہوں گا، انتخابات سے قبل دھاندلی کی گئی۔ نعیم الرحمان کا جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آج کے انتخابات میں رینجرز نے صورتحال کو بہتر رکھا،ہم نے کوئی بڑے دعوے نہیں کیے تھے،ہم ماضی میں بھی ایم کیوایم کا مقابلہ کرتے رہے ہیں۔