25 اپریل ، 2015
کراچی.......مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جن کے مطابق وارڈ نمبر 1 لاہور کینٹ پولنگ اسٹیشن نمبر 6 میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار شاہد علی شیخ نے 144 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار محمد علی نے 52 وو ٹ حاصل کیے۔سرگودھا کینٹ بورڈ وارڈ 10 پولنگ بوتھ نمبر2 کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوارندیم اختر 52ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے زاہد اختر 35 ووٹ لے کرپیچھے رہے۔کینٹ بورڈ ٹیکسلا وارڈ نمبر 1 کے ایک پولنگ بوتھ کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق کینٹ بورڈ ٹیکسلا وارڈ نمبر 1 میں تحریک انصاف کے رضا حسین شاہ 299 ووٹ لے کر آگے اور مسلم لیگ (ن)کے ملک ضرار 99 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ نمبر5 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق (ن)لیگ کے خالد بٹ 98 ووٹ لے کرآگے جبکہ تحریک انصاف کے دل پذیربٹ 75 ووٹ لے کرپیچھے رہے۔کینٹ بورڈ سرگودھا وارڈ نمبر 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے بلال خالد 102 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ارشد وڑائچ 87 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔پشاور میں سینٹ میری پولنگ اسٹیشن وارڈ نمبر 4 مردانہ کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار 230 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار شہزاد 107 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ژوب کنٹونمنٹ بورڈ کے دو وارڈزکے دو امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جن میں وارڈ نمبر 1 سے جمعہ جبکہ وارڈ نمبر 2 سے فتح محمد بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیںکینٹ بورڈ لورا لائی وارڈ نمبر 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امید وارمحمد حبیب خان 78 ووٹ لیکرآگے اور آزاد امید واررحمت اللہ 35 ووٹ لیکرپیچھے رہے۔کنٹونمنٹ چراٹ وارڈ نمبر 1 سے محمد فاروق آزاد جبکہ وارڈ نمبر 2 سے عامر حسین آزاد حیثیت سے بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔بلامقابلہ منتخب دونوں آزاد امیدوار وں نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔پشاورکنٹو نمنٹ بورڈکے وارڈ نمبر 4 سینٹ میری پولنگ اسٹیشن زنانہ کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد نے 27 جبکہ اے این پی کے عبدالرزاق نے 3 ووٹ حاصل کیے۔