پاکستان
26 اپریل ، 2015

لاہور: پولیس ورکشاپ میں دستی بم دھماکہ، تین اہلکار زخمی

لاہور: پولیس ورکشاپ میں دستی بم دھماکہ، تین اہلکار زخمی

لاہور......لاہور فیروز پور روڈ پر پولیس ورکشاپ میں دستی بم دھماکہ میں پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار فیروزپور روڈ پر واقع پولیس ورکشاپ میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئےجس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔سی سی پی او لاہور امین وائین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کس گروپ کی کاروائی ہے۔تاہم اس واقع کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :