26 اپریل ، 2015
ادو......عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات بہت خراب ہیں، جس شہر اور گاؤں میں جاؤ وہاں پر شام غریباں لگا ہواہے ۔بچھڑے ہوئے کارکنوں کی یاد میں عوامی تحریک کی جانب سے دادو سے ہوائی پاندی تک ریلی نکالی گئی ۔ ہوائی پاندی پہنچ کر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے حالات بہت خراب ہیں، ہر طرف ظلم ، بربریت ،بے امنی اور بے روزگاری کے سائے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کہتے ہیں کہ اردو بولنے والوں کو سندھ میں محبت نہیں مل رہی،آخر اُن کو کس قسم کی محبت چاہئے۔