26 اپریل ، 2015
نوشہرہ.......نوشہرہ اور چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں شدیدبارشوں سے7افراد جاں بحق اور 22افراد زخمی ہوگئے۔خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں شام گئےتیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارشیں ہوئی۔تارو جبہ ،پبی اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں سےدرخت اور مکان کی چھتیں گرنےسے5افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے۔جی ٹی روڈ پر درخت اور پول گرنےسے ٹریفک معطل ہوگئی۔جلوزئی کیمپ میں متعدد خیمے گرگئے جبکہ مکان کی چھت گرنے سے 5افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو پبی اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے علاقے غریب آباد میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔جسکے ملبے تلے دب کرمیاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔