پاکستان
27 اپریل ، 2015

امام کعبہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی

امام کعبہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی

اسلام آباد......امام کعبہ شیخ خالد الغامدی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔ کچھ دیر بعد پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز مغرب پڑھائیں گے۔ ایوان میں آمد پراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر نے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا استقبال کیا۔ سعودی عرب کے قائم مقام سفیر جاسم محمد الخالدی بھی امام کعبہ کے ہمراہ موجودتھے۔امام کعبہ نے اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور امت مسلمہ کے امور پر تبادلہ خیال۔امام کعبہ نے اسپیکر چیمبر میں سردار ایاز صادق سے ملاقات کے بعد دیگر اراکین سے ملاقات کی۔ امام کعبہ قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کیلئےمہمانوں کی گیلری میں موجودتھے جہاں انہوں نے قومی اسمبلی کی کارروائی بھی دیکھی۔اب وہ نماز مغرب پڑھائیں گے۔

مزید خبریں :