27 اپریل ، 2015
چارسدہ.......چارسدہ میں بھی شدید طوفانی بارشوں کے باعث حادثات میں 10افراد جاں بحق ہوئے۔ اتوارکی سہ پہر سےآج صبح تک ہونے والی موسلا دھار بارش اور طوفان کی وجہ سے چارسدہ کےمختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے کے واقعات میں 4خواتین اورایک بچے سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ25افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 افرادکاتعلق تحصیل شب قدر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ بارش سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہیں پوچھنے اب تک کوئی نہیں آیا۔ رات کو جو طافانی بارش آئی تھی اس کی وجہ سے میرے گھر کی ساری چار دیواری گر گئی ہے اور یہ بچے بھی آپ دیکھ سکتے ہیں اسی طرح بیٹھے ہیں اب تک کوئی پوچھنے تک نہیں آیا۔شدید طوفانی بارشوں کے نتیجے میں دریائے کابل کے سنگم پر سردریاب کے مقام پر واقع ایک درجن سے زیادہ کچے ہوٹل، شادی ہالز بھی تباہ ہو گئے۔ دوسری جانب بجلی کی تاروں اور کھمبوں پر درخت گرنے سے ضلع اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ہم یہ شادی حال چلا رہے ہیں رات ہماری بھی تباہی ہوئی ہے، ایک دو ویٹرز بھی زخمی ہوئے ہیں ہمارا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ بارش کی تباہ کاری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں پشاور یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر علی عسکر اور ان کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔دونوں افرادکی نماز جنازہ میونسپل پارک چارسدہ میں ادا کئی اورمقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔