28 اپریل ، 2015
پشاور......پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق حیات آباد میں باغ ناران چوک کے قریب دھماکا ہوا، جس کی زد میں ایک گاڑی آگئی۔ دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا تاہم وہ زخموں کی تاب لاسکا اور دم توڑ گیا۔ ایس پی کینٹ رانا عمر کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیاگیاتھا، جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ پولیس نے قریبی علاقوں کا سرچ شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے چند لمحے قبل سکیورٹی فورسز کا کانوائے وہاں سے گزرا، تاہم وہ محفوظ رہا۔