28 اپریل ، 2015
اسلام آباد .......نیپال سے 58پاکستانیوں کو لے کر پاک فضائیہ کا طیارہ واپس اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر 2سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر کھٹمنڈو پہنچے تھے۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیپال میں پاکستانی سفارتی عملے کے اہل خانہ بھی واپس آنے والوں میں شامل ہیں۔ نیپال کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیےتیارراشن کے 2ہزار پیکٹ بھی بھجوائے گئے تھے۔ نیپال بھیجے جانے والے امدادی سامان میں خیمے،کمبل، ادویات وغیرہ شامل ہیں۔ آرمی ریسکیواینڈ سرچ ٹیم نے نیپال کے شہر بختاپور اور کھٹمنڈو میں امدادی کام شروع کردیا ہے۔