دنیا
29 اپریل ، 2015

یوکرین: ایٹمی پلانٹ کے قریب جنگل میں لگی والی آگ بے قابو

یوکرین: ایٹمی پلانٹ کے قریب جنگل میں لگی والی آگ بے قابو

کیف.........یوکرین میں متروکہ چرنوبل ایٹمی پلانٹ کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور علاقہ خالی کرالیا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 200سے زائد فائر فائٹرز جنگل میں لگی اس آگ کو بجھانے اور اسے پھیلنے سے روکنے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق جنگل کے اطراف کا علاقہ خالی کرالیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق تیز ہوائوں کے باعث آگ متروکہ چرنوبل ایٹمی پلانٹ کی جانب پھیل رہی ہے۔ 1986میں ایک حادثے میں چرنوبل پلانٹ تباہ ہوگیا تھا، جس کے بعد سے اس کے اطراف کا 30کلومیٹر کا علاقہ آج تک خالی ہے۔

مزید خبریں :