پاکستان
03 مئی ، 2015

اسلام دشمن قوتیں ہمیں لڑاکر کمزور کرنا چاہتی ہیں،علامہ ناصر عباس

کراچی.......مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دور عصر میں یہود و نصاری اور خوارج کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقعہ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اس وقت اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی وحدت و اخوت پر کاری ضرب لگانے کے لیے اپنی تمام تر قوت کے ساتھ مگن ہیں۔ان کی یہ کوشش ہے کہ دین اسلام کے پیروکار کو آپس میں الجھا کر کمزور کیا جا سکے تاکہ دین اسلام کے پیروکاروں پر انہیں غلبہ حاصل ہو لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے ۔ہمیں حالات کی اس سنگینی کا درک ہے ۔ہم فاتح خیبر کے ماننے والے ہیں ۔ہم سے الجھنا آسان کام نہیں۔دریں اثنا حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسب سے شہر بھر کی امام بارگاہوں اور مساجد میں اجتماعات منعقد ہوئے ۔مجلس وحدت مسلمین کے تحت نمائش چورنگی پر واقع محفل شاہ خراسان میں جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم ،سنی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔محفل میلاد سے مہدی عابدی، مولانا محمد حسین کریمی،مولانا آصف،مطلوب اعوان، علامہ حسن ہاشمی ، مولانا احسان دانش ، مولانا صادق جعفری ،مولانا ظل ثقلین ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور ،ناصر الحسینی ،حیدر زیدی ،سجاد اکبر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فضائل امام علی علیہ الاسلام پر روشنی ڈالی۔

مزید خبریں :