08 مئی ، 2012
پونے … انڈین پریمیئر لیگ 5 میں شان ٹیٹ کی شاندار بولنگ اور شین واٹسن کی جارحانہ اننگز کے باعث راجستھان رائلز نے پونے واریئرز کو باآسانی 7 وکٹ سے ہرادیا۔ پونے واریئرز میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر صرف 125 رنز اسکور کئے، مجمدار 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے، ڈیون اسمتھ 18 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ شان ٹیٹ نے پونے واریئرز کے بیٹسمینوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور صرف 13 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں راجستھان رائلز نے شین واٹسن کے 51 گیندوں پر 90 رنز کی بدولت ہدف 17 ویں اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کر لیا، شین واٹسن کو اْن کی جارحانہ بیٹنگ پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔