کھیل
08 مئی ، 2012

سپریم کورٹ :اسپورٹس پالیسی بحال، تیسری بار منتخب عہدیدار برطرف

سپریم کورٹ :اسپورٹس پالیسی بحال، تیسری بار منتخب عہدیدار برطرف

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے ملک کی کھیلوں کی فیڈریشنز میں تیسری بار منتخب ہونے والے عہدیداروں کو فوری طور پر برطرف کردیا ہے، سپریم کورٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اپیل پر قومی اسپورٹس پالیسی 2005ء بحال کردی ہے اور کھیلوں کی فیڈریشنز میں کسی بھی عہدے پر 2سے زیادہ مرتبہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کو برطرف کردیا ہے۔ عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، اس فیصلے کے بعد کھیلوں کی فیڈریشن میں تیسری مدت کیلئے منتخب ہونیوالے صدر، سیکریٹری اور خازن اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی زد میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، خیبر پختونخوا اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عاقل شاہ، بلوچستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری افضل اعوان، والی بال فیڈریشن کے صدر چوہدری یعقوب اور سیکریٹری میجر افضل سمیت 10سے 12 فیڈریشن کے عہدیداران آگئے ہیں۔

مزید خبریں :