کھیل
08 مئی ، 2012

دورہ سری لنکا: پاکستان کرکٹ ٹیم اور ٹی 20 کپتان کا اعلان کل متوقع

دورہ سری لنکا: پاکستان کرکٹ ٹیم اور ٹی 20 کپتان کا اعلان کل متوقع

لاہور … دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے، تینوں فارمیٹ کیلئے الگ الگ ٹیموں کا انتخاب ہو گا، ٹی20 کیلئے نئے کپتان کا فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں ہو گاجس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے حتمی ناموں کا فیصلہ کیا جا ئے گا۔ قومی سلیکٹرز نے باہمی مشاورت مکمل کرنے کے بعد ہیڈکوچ ڈیو واٹمور سے بھی صلاح مشورہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں فارمیٹ کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔ سلیکٹرز اور ہیڈکوچ میں اس بات پراتفاق ہواکہ ٹی 20 کیلئے نیا کپتان ہونا چاہئے، اس عہدے کیلئے شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے نام لئے جا رہے ہیں لیکن محمد حفیظ مضبوط امیدوار ہیں۔ کپتان کا حتمی فیصلہ چیئرمین ذکاء اشرف کرینگے۔ ٹی 20 کیلئے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :