دنیا
05 مئی ، 2015

این اے 125 کا عدالتی فیصلہ سچ کی فتح ہے،تحریک انصاف فرانس

این اے 125 کا عدالتی فیصلہ  سچ کی فتح ہے،تحریک انصاف فرانس

پیرس...... رضا چوہدری ....... الیکشن ٹربیونل کی طرف سے حلقہ این اے 125 کا عدالتی فیصلہ حق اور سچ کی فتح اور126 روزہ دھرنے کی بدولت ممکن ہوا ہے،ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف فرانس چیپٹر کے رہنما یڈووکیٹ محمد ندیم یوسف، نائب صدر ملک اصغر بحران،چوہدری امتیاز آحمد گدھر،پی ٹی آئی کشمیر کے رہنمازاہد ہاشمی ،اورسیز پی ٹی آئی فرانس خواتین ونگ کی سربراہ محترمہ آصفہ ہاشمی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے مشترکا طور پرکیا ،انہوں نے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل نے جو فیصلہ دیا ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہے کہ 2013 میں ہونے والے الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی ہے۔ ہم نے تو صرف چار حلقوں کی بات کی تھی کہ ان حلقوں کو کھولا جائے جس سے اس بات کا ثبوت مل جائے گا کہ دھاندلی ہوئی تھی ۔تقریباً دو سال کی جدوجہد کے بعد لاہور کے حلقہ 125 کے عدالتی فیصلے نے ہمارے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے. ہم امید کرتے ہیں کہ باقی تین حلقوں کا فیصلہ بھی جلد سامنے آ جائے گا۔ نادرا کو حکومتی دباؤ میں نہیں آنا چاہئے۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ دھاندلی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، جوڈیشل کمیشن بھی پاکستان کے مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر تاریخی فیصلہ دے تاکہ پاکستان میں آئندہ کوئی بھی قوم کا مینڈیٹ چوری نہ کر سکے۔قوم کے اصل نمائندے سامنے آسکیں اور جمہوریت مضبوط ہو۔

مزید خبریں :