دنیا
09 مئی ، 2015

بارود کی شدید کمی،بھارت کسی ملک سے 20دن تک جنگ کر سکتا ہے

 بارود کی شدید کمی،بھارت کسی ملک سے 20دن تک جنگ کر سکتا ہے

کراچی...... رفیق مانگٹ......بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق بھارتی فوج کوگولہ بارود کی شدیدکمی کا سامنا ہے کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں بھارت صرف 15سے 20دن تک جنگ کر سکتا ہے۔ چالیس دن کے لئے گولہ بارو کاذخیرہ رکھنے کی بھارتی دفاعی پالیسی کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔ اس کمی کو پورا کرنے میں چار سال کا عرصہ لگے گا۔ ملکی سطح پر تیار تیجاس لڑاکا تیارے بھی جنگی ضروریات پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارت 15سے 20دن سے زائدکسی بھی ملک سے جنگ نہیں کرسکتا جس کی وجہ گولہ بارود اسٹاک میں شدیدقلت ہے۔ اس پرا نہیں ایک اور پریشانی گھیرے ہوئے ہے ملکی سطح پر گزشتہ تیس سال سے تیاری کے مراحل میں گزرنے والے تیجاس لڑاکا طیارے ابھی بھی جنگی تیاری میں نہیں۔ گولہ بارود کی کمی اور تیجاس لڑاکا تیاروں میں مسائل سامنے آنے کے بعد 11لاکھ 80ہزار آپریشنل بھارتی فوج پر منفی اثرات مرتب ہوئے ۔بھارتی فوج کے لڑاکا سکواڈرن کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ اس صورت حال کا انکشاف کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل بھارت کی طرف سے سرکاری طور ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں آڈٹ واچ ڈاگ نے تیجاس لڑاکا تیاروں کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ ان طیاروں میں 53تکنیکی ضروریات میں صرف 35فی صد پوری کی گئی۔ رپورٹ میںفوج کےلئےگولہ بارود کی مایوس کن انتظام پر دفاعی اسٹیبلشمنٹ کوتنقید کا نشانہ بنا یا گیا اور کہا گیا کہ یہ بات کسی دھچکے سے کم نہیں کہ بارود کی پالیسی کو کلی نظر انداز کیا گیا۔بھارتی دفاعی پالیسی کے مطابق جنگ کی صورت میں بارود کے ذخائر (WWR) کم از کم چالیس دن کےلئے ہونے چاہئیں۔ گولہ بارود کی 170 مختلف اقسام میں سے 125 کا ذخیرہ 20 دن کی جنگ کے لئے ناکافی ہے۔ مارچ 2013 میںگولہ بارود کی اقسام میں سے 50 فی صد دس دن سے بھی کم رہ گئی تھیں اور اس وقت سے اس صورت حال پر قابو نہیں پایا گیا۔ چالیس دن کے لئے گولہ بارود ذخیر ہ کرنے کی آرمی کی طرف سے منظور کیے گئے روڈ میپ کے تحت یہ طلب2019تک پوری کی جانی ممکن ہے۔

مزید خبریں :