دنیا
09 مئی ، 2015

ممبئی :آگ لگنے سے زیرتعمیر عمارت کا ایک حصہ گرگیا

ممبئی :آگ لگنے سے زیرتعمیر عمارت کا ایک حصہ گرگیا

ممبئی.......بھارتی شہر ممبئی میں زیر تعمیر رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔واقعے میں آگ بجھانے کی کوشش کرنے والے دو فائر فائٹرز سمیت 4 افراد زخمی، دو لاپتہ ہیں۔ ممبئی کے علاقے کالبا دیوی میں زیر تعمیر چار منزلہ عمارت میں اچانک آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ 100سالہ قدیم عمارت کے ایک حصے کی دوبارہ تعمیر کی جارہی تھی۔ حکام کے مطابق عمارت کی ایک منزل پر رہائش پذیر افراد محفوظ ہیں تاہم فائر فائٹرز کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

مزید خبریں :