پاکستان
09 مئی ، 2012

اجمل خٹک کے مزار کودھماکا خیز مواد سے اڑادیا

اجمل خٹک کے مزار کودھماکا خیز مواد سے اڑادیا

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر اجمل خٹک کے مزار کو بم دھماکے سے اڑادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اکوڑہ خٹک قبرستان میں ہونے والے دھماکے سے زیر تعمیر مزار کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس میں جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر مزار میں دھماکے کے وقت کوئی موجود نہیں تھا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پو رے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :