پاکستان
09 مئی ، 2012

ممنوعہ کیمیکل کوٹہ کیس: ڈرگ کنٹرولر شیخ انصار کو گرفتار کرلیا گیا

ممنوعہ کیمیکل کوٹہ کیس: ڈرگ کنٹرولر شیخ انصار کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد … اینٹی نارکوٹکس فورس نے ممنوعہ کیمیکل کوٹہ کیس میں ڈرگ کنٹرول شیخ انصار کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق ایفیڈریشن کوٹا کیس میں ڈرگ کنٹرول شیخ انصار کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے بلایا گیا تھا، اے این ایف کے تفتیشی حکام نے بیان کے بعد ڈرگ کنٹرولر کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق کیمیکل کوٹہ کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین بھی 16 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں :