پاکستان
09 مئی ، 2012

وزیراعظم کو کام سے روکنے کی درخواست، نئے دلائل پیش کرنے کا حکم

وزیراعظم کو کام سے روکنے کی درخواست، نئے دلائل پیش کرنے کا حکم

کراچی … سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کام سے روکنے کی پٹیشن پر درخواست گزار کو سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں نئے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سے توہین عدالت کی سزا ملنے کے باوجود وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپنے اختیارات استعمال کررہے ہیں اور عدالت ان سے پوچھے کہ وہ یہ اختیارات کس قانون اور اتھارٹی کے تحت استعمال کرہے ہیں۔ آج عدالت نے پٹیشن کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر اپنا فیصلہ دینا تھا لیکن منگل کو تفصیلی فیصلہ آگیا اور پٹیشن میں دی گئی صورتحال بدل گئی۔ عدالت نے درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کو بدلی ہوئی صورتحال کے مطابق دلائل تیار کرنے اور 18 مئی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :