09 مئی ، 2012
اسلام آباد … گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت غیر آئینی ہے، پنجاب حکومت کے خلاف اس لئے کارروائی نہیں کررہے کہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے ایوان صدر میں یورپی یونین ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ شہباز شریف نے جس صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف اٹھایا تھا اسے چھوڑ دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ بطور گورنر پنجاب حکومت کے خلاف اس لیے کارروائی نہیں کر رہے کہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں شاعر و شاعری کو حصہ بنانے کی نئی روایت قائم کی گئی اور انہوں نے 40 سال سے اس طرح کبھی نہیں دیکھا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے قرارداد کی منظوری بالکل آئینی ہے ۔