17 مئی ، 2015
کراچی ......رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 24 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کارروائیاں مدرسہ چوک، لیبر اسکوائر، پی آئی بی کالونی، بھٹائی آباد، اختر کالونی ، صدر، صفورا چوک، رنچوڑلائن، اولڈ گولیمار میں کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں میں 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیم کے دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، واکی ٹاکی، ہینڈ گرینیڈ، لیپ ٹاپ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔