Geo News
Geo News

پاکستان
17 مئی ، 2015

کراچی: پانی کا بحران، لائنز ایریاو اے بی سینیا کے رہائشی بھی پریشان

کراچی: پانی کا بحران، لائنز ایریاو اے بی سینیا کے رہائشی بھی پریشان

کراچی...........کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں پانی کی شدید قلت کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ نمائش کے علاقے سیکٹر ٹو۔ اے اور اے بی سینیا لائنز میں واقع سیکٹر ایٹ سی اور دیگر میں پانی کی قلت پچھلے کئی سال سے جاری ہے -پہلے ان علاقوں میں پندرہ بیس دن میں پانی آ ہی جاتا تھا مگر موجودہ صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے کو پانی کی فراہمی بند ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ نہانا دھونا تو ایک طرف، علاقے میں پینے کیلئے بھی پانی میسر نہیںاور انہیں کھارا پانی استعمال کرنا پڑرہا ہے- علاقہ مکینوں نے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا رونا روتے ہوئے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن پر پانی کا وال نہ ہونے کی وجہ سے اُن کے حصے کا پانی دوسرےعلاقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پمپنگ اسٹیشن کا نظام درست کیا جائے تاکہ اُن کی محدود آمدنی پر پانی خریدنے کا اضافی بوجھ ختم ہوسکے۔ شہر میں پانی کی قلت کے باعث ان غریب علاقوں کے مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ، ان کا کہناہے کہ ارباب اختیار انہیں اس مصیبت سے نجات دلائیں تا کہ وہ اپنے دیگر کاموں پر توجہ دے سکیں ۔

مزید خبریں :