17 مئی ، 2015
فیصل آباد..........چاردیواری میں بند ذہنی پریشانیوں کی شکارخواتین اور لڑکیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دارالامان فیصل آباد میں جسمانی ورزش کے لیے جم قائم کر دیا گیا۔فیصل آباد دارالامان میں قائم جم کا افتتاح مسلم لیگ ن کے ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری اور ڈی سی او نورالامین مینگل نے کیا۔ جم میں خواتین کیلئےجدید مشینیں لگائی گئی ہیںاور خواتین انسٹرکٹر کو تعینات کیا گیا ہے جو ورزش کی باقائدہ تربیت دیں گی۔جم کا مقصد خواتین کوجسمانی ورزش کے ذریعےمشکلات اور ذہنی پریشانیوں سے مقابلے کے لیے تیار کرنا ہے۔ دارالامان میں رہائش پزیر بچیوں کا کہنا ہے کہ جم بننے سے وہ بہت خوش ہیں۔