Geo News
Geo News

پاکستان
17 مئی ، 2015

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں توسیع کر دی گئی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں توسیع کر دی گئی

کراچی...........متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں مزید چار ارکان کو شامل کرلیا گیا ہے، الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کااجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پارٹی کے مختلف شعبوں میں تنظیم نو کے معاملے پر غور کیاگیا۔اجلاس کے دوران چار ارکان کورابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا، جن میں سینیٹرنسرین جلیل، وسیم اختر، توصیف خانزادہ اور شبیراحمدقائم خانی شامل ہیں۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی میں چار ارکان کی شمولیت کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

مزید خبریں :