کھیل
24 مئی ، 2015

زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

لاہور........... زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جارہا ہے۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد،محمد حفیظ اور وہاب ریاض ڈراپ کردیے گئے ہیں جبکہ ٹیم میں عماد وسیم،نعمان انور اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 150 سے 155 رنز اچھا ٹارگٹ ہے۔ پاک زمبابوے ٹی 20 کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد سلسہ جاری ہے۔

مزید خبریں :