25 مئی ، 2015
راولپنڈی......کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ایان علی کو گرفتاری کے بعد آٹھویں بار بینکنگ کورٹ راولپنڈی کے جج صابر سلطان کے سامنے پیش کیا گیا ۔ کسٹم جج رانا آفتاب کے چارج نہ سنبھالنے کے باعث ایان علی کو بینکنگ کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا گیا ۔گزشتہ سماعت پر ماڈل آیان کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت کی دائر کی گئی تھی جبکہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ماڈل ا یان علی کو جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے کے بعد پیش کیا گیا ۔عدالت نے ماڈل ایان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر تے ہوئے دونوں درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی ۔ سماعت کے بعد ایان علی نے اپنے وکلا سے ملاقات کی تاہم والد سے ملنے سے انکار کر دیا ۔ ایان علی کے والد راجہ حفیظ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بے نظیر بھٹو دور سے ہمارے بے نظیر بھٹو سے خاندانی مراسم ہیں،صرف آصف علی زرداری سے تعلق نہ جوڑا جائے ۔میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، بیٹی سے ملنے کے بعد حقائق سے پردہ اٹھاوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی سے ملنے چاہتا ہوں ، مگر پولیس ملنے نہیں دے رہی ، وجہ نہیں معلوم۔