25 مئی ، 2015
نئی دہلی.....بھارت بھر میں گرمی کی شدت نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے، آندھرا پردیش اور تلنگانا میں شدید گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 432 تک جا پہنچی ہے۔ چلچلاتے موسم نے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔آگ اگلتے سورج نے درجہ حرارت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ریاست آندھرا پردیش میں 18 مئی سے اب تک گرمی کے ستائے 246 افراد کی زندگی کا خاتمہ ہو چکا ہے،جبکہ تلنگانا میں ہلاکتوں کی تعداد 186 تک جا پہنچی ہے۔محکمہ موسمیات نے دونوں ریاستوں میں گرمی کی شدت بر قرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نئی دلی میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ،الہ آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، جمشید پور میں 44.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور راجھستان میں 45.6 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔