25 مئی ، 2015
کراچی........آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہوا میں نمی کاتناسب 75 فیصد ہے ۔ جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں گرم ہواوں کے باعث موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔