27 مئی ، 2015
پشاور.......خیبرپختونخوا میں 30 مئی کوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مردوں کے ہمراہ عورتیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ پشاورمیں خواتین امیدواروں نے عورتوں کے سماجی اورازدواجی مسائل کو حل کرنے کواپنا انتخابی منشوربنایا ہے۔ پشاورشہرکے وسطی علاقوں میں بھی خواتین انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں، انہی میں سے ایک یوسی 18 جہانگیرپورہ وارڈ سے عرفانہ جلال بھی ہے جولوگوں کے گھروں میں جاکران سے ووٹ مانگتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ عورتوں کی تعلیم اورصحت کے علاوہ ان کے ازدواجی مسائل میں مدد ان کا اصل کام ہوگا۔