پاکستان
27 مئی ، 2015

ایگزیکٹ کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر بدنام ہوا، پرویز رشید

ایگزیکٹ کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر بدنام ہوا، پرویز رشید

اسلام آباد.......وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پربدنام ہوا، اب بیرون ملک زیر تعلیم محنتی پاکستانیوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہناتھا کہ بول میں ملازمت اختیار کرنے والے صحافیوں کو کسی بھی ادارے میں جانے کا اختیار حاصل ہے، اس معاملے کا صحافیوں سے تعلق نہیں لہٰذا انہیں کسی قسم کا کوئی اندیشہ یا فکر نہیں ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے جیونیوز سے بات چیت میں کہاکہ ایگزیکٹ کےمعاملے کے بعد بین لاقوامی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم محنتی پاکستانی طلبہ کوبھی شک کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ ایگزیکٹ کے معاملے پر پاکستان کو بہت شرمندگی ہوئی ہے، خدارا پاکستان کو مستقبل میں ایسا کوئی معاملہ پیش نہ آئے۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہناتھاکہ سانحہ ڈسکہ پرقانون حرکت میں آیا اورذمہ داروں کوگرفت میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

مزید خبریں :