پاکستان
10 مئی ، 2012

امریکا: نیٹو سپلائی بحالی تک پاکستان سے خدمات لینے پر پابندی کا بل منظور

امریکا: نیٹو سپلائی بحالی تک پاکستان سے خدمات لینے پر پابندی کا بل منظور

واشنگٹن … امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی میں نیٹو سپلائی کھولنے تک پاکستان سے اشیاء یا خدمات لینے پر پابندی لگانے کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں پاکستان کیخلاف منظور کیا گیا بل اب منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد پاکستان سے ترجیحی سامان یا خدمات لینا نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط ہو جائے گی۔ امریکی ایوان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں نیٹو سپلائی کھولنے تک پاکستان سے اشیا یا خدمات لینے پر پابندی لگانے کا بل منظور کیا گیا ہے جس کے تحت نیٹو سپلائی بحال ہونے تک پاکستان سے خدمات نہیں لی جائیں گی۔ امریکی کمیٹی کے بل کے مطابق حکومت پاکستان کو خدمات کا معاوضہ روکا جائے گا۔

مزید خبریں :