10 مئی ، 2012
لاہور … پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہپاکستان تب ترقی کرے گا جب سب کے لئے ایک جیسا قانون ہو گا، ہمیں یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ ایک ایسا شخص جس کو سپریم کورٹ نے سزا سنائی ہو، وہ برطانیہ میں ملک کی نمائندگی کر رہا ہے۔ لاہور میں کالج آف ٹوور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان تب ترقی کرے گا جب سب کے لئے ایک جیسا قانون ہو گا، ملک سے پروٹوکول کلچر کوختم کرنا ہو گا۔ حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں اور ہر مسئلے کا حل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ1999ء سے پہلے جمہوری حکومت کے دوران لوڈ شیدنگ نہیں تھی لیکن موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث لوڈ شیدنگ نے عوام کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ملکر ملک کیلئے ایک نیا نظام بنانا ہو گا۔