28 مئی ، 2015
اسلام آباد...........وزارت اطلاعات نے پیمرا کو خط لکھا ہے کہ ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل کو آن ایئر جانے سے روک دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات نے پیمرا کو خط لکھا ہے کہ پالیسی کے تحت ایگزیکٹ کے ٹی وی چینل کو اس وقت تک آن ائر جانے کی اجاز ت نہ دی جائے جب تک ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کے خلاف ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادارے اپنی تفتیش مکمل نہ کرلیں۔