پاکستان
29 مئی ، 2015

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: 2500 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: 2500 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

پشاور .....خیبرپختونخوا پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 2ہزار5سو پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیدیا۔نفری کی مطلوبہ تعداد پوری کرنےکیلئے دیگر صوبوں کی پولیس اور سرکاری محکموں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 11ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں۔ اس دن صوبے بھر میں ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ قبائلی علاقوں سے آنے والے راستے سیل ہونگے۔ صوبے کے علاوہ فاٹا میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ پر ہوں گے۔ تاکہ صوبے میں شرپسندی کو روکا جاسکے۔

مزید خبریں :