پاکستان
29 مئی ، 2015

جعلی ڈگری اسکینڈل ، ایگزیکٹ کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات جاری

جعلی ڈگری اسکینڈل ، ایگزیکٹ کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات جاری

کراچی.......جعلی ڈگری اسکینڈل میں ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف ایف آئی کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی حکام کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کے اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی ڈگری اسکینڈل میں ایگزکٹ کمپنی کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ بینکوں سے ایگزیکٹ کی جانب سے ایکسپورٹس کے کاغذات اور ای فارم کی تفصیلات لی جارہی ہیں، اس کے علاوہ دنیا بھر میں کی گئی ٹرانزیشن کی بھی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کے 34اکاؤنٹس کے اوپننگ فارم، دستخط کارڈ اور اکاؤنٹس میں موجود رقم کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ دوسری طرف ایگزیکٹ کے دفتر سے جعلی ڈگریوں کو منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ ایگزیکٹ کے ویئر ہاؤس سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پولیس اور ایف آئی اے حکام نے مزید کاغذات تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے دفتر روانہ کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں جس عمارت سے دستاویزات ملی ہیں اسے سیل کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود آئی ٹی، کال سینٹر اور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کو بھی سیل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :