29 مئی ، 2015
لاہور........ گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کے صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری ہوئی۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ نئے وزراء میں رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر عائشہ غوث شامل ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے دوبارہ بحیثیت وزیر قانون جبکہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔