پاکستان
29 مئی ، 2015

پشاور:بلدیاتی انتخابات کیلئے مواد کی تقسیم کا عمل افراتفری کا شکار

پشاور:بلدیاتی انتخابات کیلئے مواد کی تقسیم کا عمل افراتفری کا شکار

پشاور.......پشاورمیں ہفتے کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مواد کی تقسیم کا عمل شروع بھی دیرسے ہوا اور جب ہوا بھی تو افراتفری کا ایسا عالم کہ نہ پولنگ اسٹاف کوکچھ پتہ نہ پولیس کوخبر۔ بلدیاتی انتخابات کے انتخابی مواد کی تقسیم کا عمل 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اس عمل کے دوران یہ مواد لینے آنے والا پولنگ اسٹاف بھی پریشان تھا اوران کی حفاظت پرمامورپولیس اہلکار بھی اور یہی عالم ٹرانسپورٹرزکا بھی رہا۔ بدنظمی کا یہ عالم تھا کہ کہیں پریزائیڈنگ افسر کا عملہ غائب تو کہیں انہیں سیکورٹی دینے والے انہیں ڈھونڈتے دکھائی دئیے۔

مزید خبریں :