دنیا
29 مئی ، 2015

سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے باہر دھماکا ، 4 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے باہر دھماکا ، 4 افراد جاں بحق

ریاض........سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے باہر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق برقع پہن کر آنے والے حملہ آور نے خود کو مسجد کے دروازے پر دھماکے سے اڑالیا، دھماکے سے 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے دمام کی مسجد کے باہر دھماکے کی مذمت کی ہے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔

مزید خبریں :