14 مارچ ، 2025
امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور ائیرپورٹ پر امریکی ائیرلائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ائیرلائنز کے طیارے سے 178مسافروں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، طیارہ گیٹ سی 38 پر موجود تھا اور آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔