30 مئی ، 2015
کوئٹہ ......سانحہ مستونگ میں جاں بحق 20 افرادکی میتیں سول اسپتال کوئٹہ پہنچادی گئیں۔جاں بحق افراد کے لواحقین نے سول اسپتال کوئٹہ کے باہر احتجاج کیا ، انہوں نے جناح روڈ پر دھرنا دے کر اسے بلاک کر رکھا ہے اور میتیں گورنر ہائوس لے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔مظاہرین سے حکومتی اراکین کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔لواحقین نے میتیں ایمبولینس سے باہر نکالنے سے بھی انکار کر دیا ہے ،مشتعل مظاہرین نے اس موقع پر نعرے باری کررہے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق سانحہ مستونگ میں 21 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئےہیں ۔اس دلخراش واقعے پر پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی نے صوبے بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے مسافروں کی بازیابی کیلئے لیویز کا آپریشن جاری ہے،ادھر تحصیلدار مستونگ کا کہنا ہے کہ کچھ مسافروں کو اغوا بھی کیا گیا ہے۔