30 مئی ، 2015
واشنگٹن...... امریکا نے 33 سال بعد کیوبا کو دہشتگرد ممالک کی عالمی فہرست سے خارج کردیا۔ امریکی حکومت نےسرکاری طور پر کیوبا کو دہشتگرد ممالک کی عالمی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا ۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ صدر باراک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کیوبا سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر دہشتگرد ممالک کی فہرست پر نظر ثانی کریگا ۔ کیوبا پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب امریکا کی جانب سے کیوبا کو معاشی ، عسکری اور دیگر امداد فراہم کی جاسکے گی۔