پاکستان
11 مئی ، 2012

خیبر ایجنسی، گاڑی پر مارٹر گولہ گرنے سے4بچے جاں بحق

خیبر ایجنسی، گاڑی پر مارٹر گولہ گرنے سے4بچے جاں بحق

پشاور… خیبرایجنسی میں ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر پشاور نقل مکانی کرنے والے خاندان کی گاڑی پرمارٹرگولا گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں،سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن کیلئے10مئی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، ممکنہ آپریشن کے پیش نظر یہاں کے مکین بڑی تعداد میں اپنے علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی میں مصروف ہیں، آج صبح نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان کی گاڑی پر باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم مقام سے مارٹر گولا آگرا، واقعے میں گاڑی پر سوار 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

مزید خبریں :