01 جون ، 2015
پیرس......رضا چوہدری......خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات عمران خان کے ویژن اور وعدےکی تکمیل ہیں، پاکستان تحریک انصاف اوورسیز انٹرنیشنلکے سینئر رہنامحمد ندیم یوسف کسانہ ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر ملک اصغر محمدبرہان، ایگزیکٹو کونسل کے ارکان چوہدری امتیازاحمد قدھر، چوہدری گلزار احمد لنگڑیال، خان سجاد خان، سعید ملک اور امتیاز حسین برہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے اپنے ایک وعدے کی تکمیل کر دی ہے جبکہ اس کے برعکس اقتدار سالوں سے مزے لوٹنے والوں نے بلدیاتی انتخابات کی طرف بالکل توجہ نہیں دی، بلدیاتی انتخابات سے اقتدار عوام کی جانب منتقل ہوتا ہے، وہ اپنے علاقے سے حاصل کردہ فنڈز سے خود اپنے ترقیاتی منصوبوں کو بہتر انداز سے سرانجام دیتے ہیں، کے پی کے میں اتنے بڑے پیمانے پر بلدیاتی انتخابات کروانا جس میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی انتہائی مشکل مرحلہ تھا، جس میں انتہائی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوا جس پر انہیں دلی صدمہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی نچلی سطح تک وابستگی انتہائی جذباتی بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپس میں کشیدگی بھی پیدا ہو جاتی ہے،جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے جو کہ کسی صورت نہیں ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوورسیز پاکستانی عمران خان کو عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل اور زبردست کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں کو بھی تاریخی بلدیاتی انتخابات میں شرکت کو بھی سراہتے ہوئے ان سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر ان کو دھاندلی کی شکایات ہیں تو صوبائی الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے تاکہ وہاں دوبارہ سے انتخاب کروا دیا جائیں کیونکہ کے پی کے میں دھاندلی کی پیداوار حکومت نہیںخ کوئی دھاندلی ثابت ہوئی تو ہماری جماعت اور رہنما خوش دلی اور خیرسکالی کے طور پر تسلیم کریں گے۔ انہوں کہا کہ اتنے بڑے انتخابات کرانے سے ثابت ہوگیا کہ کے پی کے میں بہت حد تک دہشت گردی پر قابو پالیا گیا ہے جو صوبہ میں بہتر پولیس نظام کی بدولت ہوا ہے ۔