01 جون ، 2015
پیرس......رضا چوہدری......اسکاٹ لینڈ گلاسگو میں بزمِ شعرو نغمہ کے زیرِاہتمام خواتین کا عالمی مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ عالمی مشاعرے میں فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ نے خصوصی شرکت کی، ان کے علاوہ دنیا بھر سے معروف شعراء نے شرکت کی، جن میں غزل انصاری انگلینڈ، فرزانہ نیناں نوٹنگھم، نعیم حیدر برمنگھم، سیما غزل پاکستان، فرحت پروین کے علاوہ مقامی شعراء نے بھی شرکت کی۔ بزم شعرو نغمہ تنظیم کی روح رواں معروف شاعرہ راحت زاہد برسوں سے تہذیب و تمدن اور ادبی محافل کی خوبصورت روایت کو بخوبی قائم رکھے ہوئے ہیں۔