پاکستان
11 مئی ، 2012

کوٹلی کے جنگلات میں آتشزدگی، چیڑ کے سیکڑوں درخت جل گئے

کوٹلی کے جنگلات میں آتشزدگی، چیڑ کے سیکڑوں درخت جل گئے

کوٹلی… کوٹلی آزادکشمیر میں سہنسہ کے جنگلات کو گزشتہ رات 10 بجے لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، آگ نے جنگل کا دو کلومیٹر حصہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ جنگلات کوٹلی واقعے سے لاعلم ہے،مقامی لوگوں کے مطابق کوٹلی آزادکشمیرمیں سب ڈویڑن سہنسہ کے جنگلات کو آگ لگنے کا واقعہ رات 10 بجے پیش آیا۔ مقامی آبادی کاکہناہے کہ بعض نامعلوم افرادنے جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائی اور فرار ہوگئے،جنگل رات سے مسلسل جل رہا ہے،چیڑ کے سیکڑوں درخت بھی تباہ ہوچکے ہیں،لیکن آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے محکمہ جنگلات کوٹلی کی جانب سے اب تک کسی قسم کے اقدامات شروع ہی نہیں ہوسکے، آگ نے اب تک سہنسہ کے جنگل کا دو کلومیٹر کا علاقہ مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،علاقے میں چاروں طرف دھوئیں کے بادل پھیل گئے ہیں،مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :