پاکستان
11 مئی ، 2012

لاہور: 16 گھنٹے تک بجلی غائب، کئی علاقوں میں پانی بند

لاہور: 16 گھنٹے تک بجلی غائب، کئی علاقوں میں پانی بند

لاہور… لاہور میں بجلی کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے اور کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے کئی علاقوں میں شہری پانی سے بھی محروم ہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور غیر سنجیدہ رویے نے لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔

مزید خبریں :