پاکستان
11 مئی ، 2012

کراچی: نیشنل کالج کے پرنسپل پر تشدد،3ملزمان گرفتار

کراچی: نیشنل کالج کے پرنسپل پر تشدد،3ملزمان گرفتار

کراچی… کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے نیشنل کالج کے پرنسپل پر تشدد کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایس پی گلشن اقبال عبدالسلام شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں لانڈھی کارہائشی رضوان خان اورقائد آباد کے رہائشی عادل تنویر اور اظہار نعیم شامل ہیں ،ایس پی گلشن اقبال نے بتایا کہ تینوں ملزمان مقدمے میں نامزد تھے جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ دو روز قبل انٹر کے امتحان میں طلبہ کو نقل کرنے کی اجازت نہ دینے پر بعض طلبہ نے نیشنل کالج کے پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر وسیم عادل نے نیو ٹاوٴن تھانے میں 25 سے زائد طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جس میں انہوں نے دس طالب علموں کو نامزد کیا ہے۔

مزید خبریں :