پاکستان
11 مئی ، 2012

پشاور:چغل پورہ دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

پشاور… پشاور کے علاقہ چغل پورہ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ پہاڑی پورہ مین درج کر لی گئی۔ ایف آئی آر نامعلوام افرا دکے خلاف درج کی گئی ہے۔ ایس ایچ او پہاڑی پوڑہ عبدالحمید کی مدعیت میں درج آیف آئی میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایس ایچ او عبدالحمید کے مطابق دھماکے کے بعد کئے گئے سرچ آْریشن میں کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔ چغل پورہ میں رنگ روڈ پل کے قریب ریموٹ کنٹرول ب دھماکہ میں شرپسندوں کا نشانہ ڈی ایس پی بنارس خان تھے۔جس سے ڈی ایس پی ا کی گاڑی اور دو ایمبولینسز کے شیشے بھی ٹوٹے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد ڈیڑھ کلو وزنی تھا۔

مزید خبریں :